موريس كے سابقہ صدر نے اسلام مخالف سائٹس كو بند كرنے كا مطالبہ كيا ہے

IQNA

موريس كے سابقہ صدر نے اسلام مخالف سائٹس كو بند كرنے كا مطالبہ كيا ہے

15:01 - May 01, 2010
خبر کا کوڈ: 1915420
بين الاقوامی گروپ: موريس كے سابقہ صدر "قسام اوتيم" نے اسلام مخالف سائٹس منجملہ "فيس بك" كو بند كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے kotzot كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جمہوریہ موريس كے "Radio Plus" سے ۲۹ اپريل كو نشر ہونے والے پيغام میں اس ملك كے سابقہ صدر نے اسلام كے خلاف منفی پروپيگنڈوں میں اضافہ پر شديد نكتہ چينی كرتے ہوئے اس ملك كی حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس قسم كی سائٹس كو بند كریں۔
قسام اوتيم نے مزيد كہا كہ مجھے یہ تو معلوم نہیں ہے كہ اسلامی مقدس كی اہانت پر مشتمل یہ پيغام كس وقت سے اس فيس بك سائٹ پرركھا گيا ہے ليكن مجھے يقين ہے كہ اس قسم كے مطالب كے نشر كرنے سے امت اسلامی كےقلوب زخمی ہوتے ہیں اور اس كے علاوہ چند دنوں سے حضرت محمد(ص) كے توہين آميز خاكوں كا بھی اس سائٹ پر اضافہ كيا گيا ہے۔
لہذا اس وقت اس سائٹ كو بند كرنا اس ملك كے تمام مسلمانوں كے لئے مفيد اور ضروری ہے۔
570985

نظرات بینندگان
captcha