بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "psm" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مالی كے سركاری حكام اور دنيا كے ۲۶ ممالك كے نمائندوں كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار كا مقصد فرانسيسی زبان كے ممالك كے مسلمانوں كے درميان روابط كے استحكام اور تمدنوں كے مابين گفتگو كی ثقافت كو فروغ دينا ہے۔
اس كے علاوہ اس سيمينار میں عالمی برادری كی مشكلات، مسلمانوں اور ديگر اديان كے پيروكاروں كے درميان تعلقات، مسلمانوں كی زندگی كوبہتر بنانے كے طريقے اور غير اسلامی ممالك میں اسلام كے حقيقی چہرے كو پيش كرنے كے راستوں كاجائزہ لينے جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
570965