بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے kerbela.cumhuriyet.edu.tr كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كی "جمہوريت" يونيورسٹی كے فيكلٹی آف الہيات كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں ايران، تركی، مصر، سعودی عرب، آذربائيجان، عراق، لبنان اور بہت سے اسلامی اور غير اسلامی ممالك كے نمائندے شركت كریں گے۔
اس سيمينار كے شركاء واقعہ كربلا كے دينی اور ثقافتی پہلووں اور اس واقعہ كے اسباب كے بارے میں گفتگو كریں گے۔
اس بين الاقوامی سيمينار میں شركت كرنے كا شوق ركھنے والے افراد اپنے مضامين كے خلاصوں كو اس سيمينار كے مركزی دفتر میں ارسال كر سكتے ہیں۔
571225