بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اماراتی روزنامہ "الاتحاد" كے حوالے سے نقل كيا ہے ابوظہبی كے حفظ قرآن سنٹر كی كوششوں اور امارات كے محكمہ اوقاف ومذہبی امور كی نگرانی میں یہ مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
ابوظہبی كے حفظ قرآن كريم سنٹر كے سربراہ "ناصربن حمدان الزعابی" نے اس بارے میں كہا ہے ان مقابلوں كے فائنل راؤنڈ میں امارات كے ۴۰ حفظ قرآن سنٹرز اور انسٹیٹيوٹز كے ۱۶۵ افراد حصہ لے رہے ہیں۔
الزعابی نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں منتخب افراد كی قدردانی كا پروگرام ماہ مبارك رمضان میں منعقد ہو گا۔
570896