بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے الجزيرہ نيوز سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نمائش میں يورپ، امريكہ میں مقيم مسلمان اور ديگر ممالك كے ماہرين آرٹ كے فن پاروں كو ركھا گيا ہے اور یہ نمائش ۱۹ مئی تك جاری رہے گی۔
امريكہ میں مقيم ايرانی ماہر آرٹ "افروز عميقی" نے اس اسلامی آرٹ نمائش میں "ايك ہزار ايك صفحہ" كے عنوان سے اپنے فن پاروں كو پيش كيا ہے جس میں قالين كی ڈيزائننگ اور اسلامی روش پر معماری جيسے شاہكار شامل ہیں۔
عميقی معتقد ہے كہ اس وقت دنيائے اسلام گزشتہ زمانے كی طرح ديگر علاقوں سے كٹا ہوا علاقہ نہیں ہے بلكہ موجودہ دنيا كی ايك زندہ تہذيب شمار ہوتا ہے۔
571510