بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Two Circles" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كشمير يونيورسٹی كے اسلامی مطالعاتی انسٹیٹيوٹ كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس ايك روزہ سيمينار میں ہندوستان كی اسلامی يونيورسٹيوں كے سربراہوں، عہديداروں اور بعض اساتذہ نے تقارير كی ہیں۔
كشمير يونيورسٹی كے اسلامی مطالعاتی انسٹیٹيوٹ كے سربراہ "حميد نسيم رفيع آبادی" نے اپنی تقرير میں كہا ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد حضرت محمد(ص) كی تعليمات سےاستفادہ كرنے كے لئے جوان نسل كی مدد كرنا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہم سب مسلمانوں كو دين اسلام كے عادلانہ نظام اور اس كی صلاحيتوں كو پہچاننا چاہیے اور انہیں اپنی زندگی میں نافذ كرنا چاہیے۔
571385