"ابراہيمی اديان میں فلسفہ" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

12:51 - May 03, 2010
خبر کا کوڈ: 1916677

"ابراہيمی اديان میں فلسفہ" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: امريكی رياست ويسكانسين كے شہر "ملواكی" كی "ماركیٹ" يونيورسٹی میں ۲۴ اور ۲۵ مئی كو "ابراہيمی اديان میں فلسفہ" كے موضوع پر تيسرا بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "web.me.com" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "ماركٹ" اور "ڈنور" يونيورسٹيوں كے فلسفہ گروپوں كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينار كا مقصد اسلام،عيسائيت اور یہوديت جيسے اديان میں فلسفہ كے بارے میں بحث وگفتگو كرنے كی غرض سے پوری دنيا كے فلاسفہ اور محققين اكٹھا كرنا ہے تاكہ وہ قرون وسطی كے فلسفہ كے بارے میں جديد تحقيقات كا جائزہ لیں۔
اس دو روزہ سيمينار میں فارابی كی تاليفات میں دين كے عقلانی اور سياسی پہلووں كا جائزہ، ابراہيمی اديان میں انبياء كی تھيوری میں تفكر، غزالی كی تاليفات میں مشيت الہی اور اخلاقی غرور اور ابراہيمی اديان میں فلسفی تقوی كے بارے میں ابن كمونہ كی تشريح جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
572629

نظرات بینندگان
captcha