كوسوو میں "آلبانوی زبان كے ترجمہ قرآن كريم كی ۲۵ویں سالگرہ" كی مناسبت سے پروگرام كا انعقاد

IQNA

كوسوو میں "آلبانوی زبان كے ترجمہ قرآن كريم كی ۲۵ویں سالگرہ" كی مناسبت سے پروگرام كا انعقاد

12:54 - May 03, 2010
خبر کا کوڈ: 1916685
بين الاقوامی گروپ: كوسوو كے دارالحكومت "پرشٹينا" میں يكم مئی كو "آلبانوی زبان كے ترجمہ قرآن كريم كی ۲۵ویں سالگرہ" كی مناسبت سے ايك پروگرام منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "mersinhaber" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پرشتينا كی اسلامی يونين كی كوششوں اور يونيورسٹی كے اساتذہ، اسلامی علوم كے ماہرين اور كوسوو كے مسلمانوں كی شركت سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں ماہرين نے گزشتہ اور موجودہ دور میں قرآن كريم كے ترجمہ كے مسائل مشكلات پر گفتگو كی ہے۔
آلبانوی زبان میں قرآن كريم كے پہلے مترجم "فتيح مہديو" نے اس پروگرام میں تقرير كرتے ہوئے كہا كہ ميرے لئے یہ باعث فخر ہے كہ آلبانوی زبان میں قرآن كريم كا پہلا ترجمہ ميرے نام سے درج ہوا ہے۔
572109

نظرات بینندگان
captcha