ايرانی پارليمنٹ كے ايك وفد كی آستان مقدس امام حسين علیہ السلام كے متولی سے ملاقات
بين الاقوامی گروپ: اسلامی جمہوریہ ايران كی پارليمنٹ كے ايك وفد نے ۲ مئی كو حرم مطہر امام حسين علیہ السلام كی زيارت كے بعد آستان مقدس امام حسين علیہ اسلام كے متولی حجۃ الاسلام والمسلمين "عبدالمہدی الكربلائی" سے ملاقات كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نون" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ايرانی پارليمنٹ كے ايك اعلی ركنی وفد نے حج وزيارت آرگنائزيشن كے مشير كے ہمراہ دونوں ممالك كے درميان دينی سيروسياحت كاجائزہ لينے كی غرض سے عراقی عہديداروں سے ملاقات كی ہے۔
اسی طرح اس وفد نے يكم مئی كو شہر نجف اشرف میں حرم مطہر حضرت اميرالمومنين علی علیہ السلام كی زيارت كرتے ہوئے اس شہر كے گورنر سے ملاقات كی ہے۔
572732