بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے يمن كی سركاری خبررساں ايجنسی "سبا نیٹ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يمن كی وزارت اوقاف كے شعبہ حفظ قرآن سنٹر كے مشير "عبدالرحمان احمد المزلم" نے اس بارے میں كہا ہے كہ يمن كے صوبائی قرآنی مقابلوں میں منتخب ۳۰ خواتين وحضرات ان مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں اور اس مقابلے میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد يمن كے نمائندوں كے طور پر بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں كا ابتدائی مرحلہ صوبائی سطح پر منعقد ہوا تھا جن میں اس ملك كے مختلف صوبوں كے ۴۰۰ افراد نے حصہ ليا تھا۔
574104