امام جمعہ كربلا كی جانب سے عراقی علماء اسمبلی كے قائم مقام كے قتل كی مذمت

IQNA

14:34 - May 08, 2010
خبر کا کوڈ: 1919190

امام جمعہ كربلا كی جانب سے عراقی علماء اسمبلی كے قائم مقام كے قتل كی مذمت

بين الاقوامی گروپ: كربلا میں آيت اللہ سيد علی سيستانی كے نمائندے اور امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمين "عبدالمہدی الكربلائی" نے عراقی علماء اسمبلی كے سربراہ كے قائم مقام "عبدالجليل الفہداوی" كے قتل كی مذمت كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نون" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حجۃ الاسلام عبدالمہدی الكربلائی نے ۷ مئی كو نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا ہے كہ آيت اللہ سيستانی نے ہميشہ عراقی شہريوں كے مساوی حقوق كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ حكومت كی ذمہ داری ہے كہ عراق كے تمام شہريوں كی حمايت كر كے اور اس قسم كے مظالم كے مقابلے میں واضح اقدامات انجام دے۔
575268
نظرات بینندگان
captcha