بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيسسكو كی كوششوں اور اسلامی خيراتی عالمی كونسل كے تعاون سے منعقد ہونےوالے اس سيمينار میں تہذيبوں كے درميان گفتگو كی تقويت اور اعتدال كی ثقافت كی ترويج كے امور كے محققين اور ماہرين شركت كر رہے ہیں۔
اس سيمينار میں ملتوں كے درميان صلح آميز زندگی كی تقويت كے لئے گفتگو اور اعتدال، گفتگو كے مفاہيم كا استحكام اسلام كا غلط چہرہ پيش كرنے والے شدت پسندوں كے مقابلے میں اسلام كا معتدل اور ميانہ رو چہرہ پيش كرنا جيسے موضوعات پربحث وگفتگو كی جائے گی۔
574998