كويت میں "اسلامی تہذيب میں اعتدال كی اہميت" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

كويت میں "اسلامی تہذيب میں اعتدال كی اہميت" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

14:33 - May 08, 2010
خبر کا کوڈ: 1919199
بين الاقوامی گروپ: كويت میں ۱۱ اور ۲۲ مئی كو "اسلامی تہذيب میں گفتگو اوراعتدال كی اہميت" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيسسكو كی كوششوں اور اسلامی خيراتی عالمی كونسل كے تعاون سے منعقد ہونےوالے اس سيمينار میں تہذيبوں كے درميان گفتگو كی تقويت اور اعتدال كی ثقافت كی ترويج كے امور كے محققين اور ماہرين شركت كر رہے ہیں۔
اس سيمينار میں ملتوں كے درميان صلح آميز زندگی كی تقويت كے لئے گفتگو اور اعتدال، گفتگو كے مفاہيم كا استحكام اسلام كا غلط چہرہ پيش كرنے والے شدت پسندوں كے مقابلے میں اسلام كا معتدل اور ميانہ رو چہرہ پيش كرنا جيسے موضوعات پربحث وگفتگو كی جائے گی۔
574998

نظرات بینندگان
captcha