امارات میں خوبصورت ترين ترتيل قرآن كريم كے ابتدائی مقابلوں كا اختتام

IQNA

امارات میں خوبصورت ترين ترتيل قرآن كريم كے ابتدائی مقابلوں كا اختتام

13:05 - May 09, 2010
خبر کا کوڈ: 1919836
بين الاقوامی گروپ: امارات میں ۸ مئی كو خوبصورت ترين ترتيل قرآن كريم كے ابتدائی مقابلے اختتام پذير ہو گئے ہیں جن میں سے ۵۰ افراد فائنل راؤنڈ كے لئے منتخب ہوئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دبئی ايوارڈ كے قرآنی مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ "ابراہيم محمد بوملحہ" نےاس بارے میں كہا ہے كہ ان مقابلوں كے ابتدائی مرحلہ میں مختلف عمروں كے ۴۵۰ افراد نے شركت كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں كا فائنل راؤنڈ ۱۶ مئی كو دبئی كے علاقے "الطوار" كی "حسن الشيخ" مسجد میں شروع ہو گا پانچ دن تك جاری رہے گا اور ۲۵ مئی كو تقسيم انعامات كے ساتھ یہ مقابلے اپنے اختتام كو پہنچ جائیں گے۔
576036

نظرات بینندگان
captcha