بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دبئی ايوارڈ كے قرآنی مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ "ابراہيم محمد بوملحہ" نےاس بارے میں كہا ہے كہ ان مقابلوں كے ابتدائی مرحلہ میں مختلف عمروں كے ۴۵۰ افراد نے شركت كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں كا فائنل راؤنڈ ۱۶ مئی كو دبئی كے علاقے "الطوار" كی "حسن الشيخ" مسجد میں شروع ہو گا پانچ دن تك جاری رہے گا اور ۲۵ مئی كو تقسيم انعامات كے ساتھ یہ مقابلے اپنے اختتام كو پہنچ جائیں گے۔
576036