زمبابوے كے ماہرين آرٹ كو بين الاقوامی گلستان فيسٹيول میں شركت كی دعوت

IQNA

زمبابوے كے ماہرين آرٹ كو بين الاقوامی گلستان فيسٹيول میں شركت كی دعوت

13:04 - May 09, 2010
خبر کا کوڈ: 1919846
فن وثقافت گروپ: زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر نے اس ملك كے ٹی وی چينل ZTV كو انٹرويو ديتے ہوئے زمبابوے كے ماہرين آرٹ كو بين الاقوامی گلستان فيسٹيول میں شركت كی دعوت دی ہے كہ جو جون كے آخری عشرے اور جولائی كے پہلے بيس دنوں كے دوران منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت وروابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "محمد اسدی موحد" نے ٹی وی چينل ZTV كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ یہ ملك وزارت ثقافت اور ارشاد اسلامی كے بصری آرٹز سنٹر، اسلامی ثقافت آرگنائزيشن كے تعاون سے یہ فيسٹيول منعقد كر رہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس فيسٹيول كے انعقاد كا مقصد آرٹ كے فن پاروں كو ايجاد كرنے كے لئے جوانوں كو رغبت دلانا ہے۔
575483
نظرات بینندگان
captcha