تاتارستان میں "مسلمان جوان' نامی فيسٹيول كا انعقاد

IQNA

تاتارستان میں "مسلمان جوان' نامی فيسٹيول كا انعقاد

16:26 - May 11, 2010
خبر کا کوڈ: 1921345
بين الاقوامی گروپ: جمہوریہ تاتارستان كے علاقے اسپاسكی میں ۲۲ جون سے ۲۸ جون تك روس اور اس كی خود مختار جمہوری رياستوں كے "مسلمان جوان" نامی چوتھا فيسٹيول منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے info-islam كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس فيسٹيول كے انعقاد كا مقصد مسلمان جوانوں كے درميان ارتباط و اتحاد كے قيام اور اس ملك كی مشكلات كے حل كے لئے تعاون كو فروغ دينا ہے۔
اس فيسٹيول میں گول ميز كانفرنس، تخصصی وركشاپز، حفظ اور قرائت قرآن كے مقابلے شعر اور اسلامی پينٹنگ كے مقابلے، فلم كی نمائش، اسلامی آرٹز كی نمائش، مذہبی تقارير اور تاتارستان كی ترقی میں مسلمان جوانوں كے كردار كے موضوع پر مضمون نويسی كا مقابلہ منعقد ہو گا جس میں روس كے دينی قائدين او مسلمان جوان شركت كریں گے۔
576852

نظرات بینندگان
captcha