فرانس میں "مسلمانوں اور غير مسلمانوں كےدرميان روابط" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

IQNA

19:23 - May 12, 2010
خبر کا کوڈ: 1922118

فرانس میں "مسلمانوں اور غير مسلمانوں كےدرميان روابط" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

بين الاقوامی گروپ: توحيد مسجد كی كوششوں سے فرانس كے شہر "ہيلوئن" میں ۱۶ مئی كو "میڈيا كے شورشرابہ سے ہٹ كر مسلمانوں اور غير مسلمانوں كے درميان روابط" كے موضوع پر ايك نشست كا اہتمام كيا گيا ہے۔


بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" بے mosquee-halluin.fr كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہيلوئن كی انجمن مسلمان اور "مغرب میں انجمن نور اسلام" كے تعاون سے منعقد ہونے والی اس نشست كا مقصد مسلمان اور غير مسلم شہريوں كے درميان روابط میں میڈيا كے كردار كا جائزہ لينا ہے۔
اس وقت مغربی میڈيا شہريوں كے درميان ہرج ومرج ايجاد كر كے دينی لحاظ سے سماجی مسائل میں تفرقہ ايجاد كرنے كی كوشش كر رہا ہے اور تفرقہ اور اختلاف كا زيادہ تر نشانہ مسلمانوں كو بنايا جا رہا ہے لہذا اس نشست كا ايك موضوع معاشرے كے مختلف افراد كو میڈيا كی يلغار سے آگاہ كرنا ہے۔
577840

نظرات بینندگان
captcha