"اسلامی علوم اور موجودہ دنيا" كے موضوع پر دوسرے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد
بين الاقوامی گروپ: ملائيشيا كی بين الاقوامی اسلامی يونيورسٹی "IIUM" سے وابستہ بين الاقوامی انسٹیٹيوٹ اسلامی تفكر و تمدن كی كوششوں سے ۲۹ اور ۳۰ جون كو "اسلامی علوم اور موجودہ دنيا" كے موضوع پر دوسرا بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "iiu.edu.my" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "ہائبرايجوكيشن میں اسلامی علوم" كے عنوان سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں اسلاميی تمدن میں علمی تفكر كی تشكيل، عالم اسلام پر مغرب كی جديد ٹيكنالوجی اور علوم كی تاثير جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
اس سيمينار میں دنيا كے مختلف ممالك كے سفارتخانوں، وزارت خانوں، حكومتی اداروں اور ريسرچ انسٹیٹيوٹز اور نامور علمی اور تعليمی ماہرين شركت كریں گے۔
577529