عراق میں طلباء سے مخصوص قرائت قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

عراق میں طلباء سے مخصوص قرائت قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد

19:25 - May 12, 2010
خبر کا کوڈ: 1922125
بين الاقوامی گروپ: عراق كی "بصرہ" يونيورسٹی كے فيكلٹی آف سائنسز میں ۱۰ مئی كو طلباء سے مخصوص قرآنی مقابلے منعقد ہوئے ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے عراق كی خبررساں ايجنسی "ipa" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بصرہ يونيورسٹی كے فيكلٹی آف دارالعلوم كے سربراہ "محمد جاسم" نے اس بارے میں كہا كہ بصرہ شہر كے دارالقرآن المجيد كے تعاون سے منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں عراق كے بعض قراء نے نگرانی كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ حضرت صديقہ كبری فاطمہ زہرا السلام اللہ علیہا كی شہادت كی مناسبت سے یہ مقابلے منعقد ہوئے ہیں۔
577467

نظرات بینندگان
captcha