بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق روزنامہ الوفاق" كے ایڈیٹر رحاب طہ نے سوڈان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر حجۃ الاسلام والمسلمين سيد حامد ملكوتی سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ روزنامہ الوفاق میں ہماری پاليسی امام خمينی(رح) اور اسلامی انقلاب كی پيروی ہے اور دشمنوں كی تمام تر دھمكيوں كے باوجود ہم اپنی اس پاليسی كو تبديل نہیں كریں گے۔
اس روزنامے كے ایڈیٹر نے ايرانی كلچرل سنٹر كی جانب سے صحافت كے تخصصی تعليمی كورسز كے انعقاد كا مطالبہ كيا ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمين سيد حامد ملكوتی نے بھی اس ملاقات میں ايرانی كلچرل سنٹر اور اس روزنامے كے درميان ثقافتی روابط كے فروغ كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
579273