بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے ISESCO كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيسسكو نے ۱۴ مئی كو مراكش كے دارالحكومت "رباط" میں شائع ہونے والے اپنے ايك بيانیے میں اسلام میں خاندان كی اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اگر ہم خاندان كی اہميت كو تلاش كرنا چاہتے ہیں تو دينی اور ثقافتی يلغار كے مقابلے میں خاندان كے تحفظ كے طريقوں كے بارے میں اسلامی تعليمات كی طرف رجوع كرنا چاہیے اور خاندان كی تعليم میں اس دين كے اصولوں سے استفادہ كرنا چاہیے۔
اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ اسلام نے خاندان كے درميان دينی اقدار كے فروغ كے كئی راستے پيش كیے ہیں اور یہ دين ان افراد كے لئے بہترين آئیڈيل بن سكتا ہے كہ جو اپنے خاندان كے تقدس كی حفاظت كرنا چاہتے ہیں۔
579338