بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے ISLAMIC-EVENTS كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انجمن تعاون اسلامی "الخليل" كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں اسٹرسبورگ كی مسجد كے ثقافتی امور كے سربراہ اور الہيات كے ماہرين "عبدالحميد يويو" اور بعض ديگر ماہرين تاريخ وتفكر وتمدن اسلام كے موضوع پر تقرير كریں گے۔
اس كے علاوہ اس سيمينار میں گزشتہ اور موجودہ دور میں اسلامی تفكر پر عالمی تحولات كی تاثير، اسلام میں سماجی تفكر كے فروغ میں اسلامی فتوحات كا كردار جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جارہی ہے۔
579277