بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے internethaber كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ استنبول كے شہر مفتی "مصطفی چاغرئجی" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ صوبے میں تقريباً تين ہزار مساجد موجود ہیں لہذا اس شہر كی مساجد كے موذنوں كو بہتر اذان كی تعليم دينے كے كورس كا انعقاد بہت زيادہ اہميت كا حامل ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ استنبول كی بعض مساجد میں اذان دينے كے بارے میں بعض لوگوں كی شكايات كے پيش نظر اس شہر كے ادارہ مفتيوں نے اذان دينے كی تعليم كے لئے مخصوص كلاسوں كے انعقاد كا فيصلہ كيا ہے۔
579395