سعودی عرب میں كتاب "فاطمۃ الزہراء(س) والادوار النھضویۃ للمراۃ" زيور طبع سے آراستہ ہوكر منظر عام پر آ گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "راصد" نيوز چينل كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے شيعہ عالم دين "عبداللہ احمد ايوسف" نے اس كتاب كو ۲۰ صفحات میں تحرير كيا ہے۔
اس كتاب میں حضرت فاطمۃ زہراء(س) كی سيرت طيبہ سے الہام ليتے ہوئے دينی اور سماجی ذمہ داريوں میں موجودہ عورتوں كے لئے عورت كے مہم ترين كردار كو پيش كيا گيا ہے۔
اس كتاب كےمولف نے حضرت فاطمۃ زہراء(س) كی فضيلت اور مقام ومنزلت كی وضاحت كرتے ہوئے خواتين كی اہم ذمہ داريوں كو تحرير كيا ہے۔
580386