بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "haberhit" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پاكستانی حكام نےكہا ہے كہ ڈنمارك كے روزنامہ "جيلينڈز پوسٹن" میں پيغمبر اسلام(ص) كی اہانت آميز تصاوير كی اشاعت پر اس روزنامہ كے نامہ نگار پوك ڈيمسگارڈ اينڈرسن" كے ويزے كو ريونيو نہیں كرے گا اور اس نامہ نگار كو فوری طور پر پاكستان كو ترك كر دينا چاہیے۔
پاكستانی حكام نے اسلام آباد میں اس نامہ نگار كی خفیہ سرگرميوں كی طرف اشارہ كرتےہوئے كہا كہ ہمیں معلومات ملی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے كہ یہ نامہ نگار اسلام اور پيغمبر اسلام(ص) كے خلاف خفیہ سرگرميوں میں ملوث تھا۔
جبكہ ڈنمارك كے وزارت خارجہ نے اس اقدام پر تعجب كا اظہار كرتے ہوئے پاكستانی حكام سےگفتگو كو ضروری قرار ديا ہے اور دوسری جانب اس نامہ نگار نے حكومت پاكستان كی طرف سے لگائے جانے والے الزامات كو مسترد كيا ہے۔
580613