ماسكو میں "عالم اسلام، تاريخ، معاشرہ اور ثقافت" كے موضوع پر دوسرے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

13:07 - May 19, 2010
خبر کا کوڈ: 1925100

ماسكو میں "عالم اسلام، تاريخ، معاشرہ اور ثقافت" كے موضوع پر دوسرے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: ماسكو میں ۲۸ اكتوبر سے ۳۰ اكتوبر تك "عالم اسلام، تاريخ، معاشرہ اور ثقافت" كے موضوع پر دوسرا بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "ETUDES-SLAVES " سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ روس كی "پيپلز فرينڈشپ" يونيورسٹی، تحقيقی اورثقافتی پروگراموں كی "مرجانی" فاؤنڈيشن، ماسكو كی "لومونوسو" حكومتی يونيورسٹی كے افريقی اور ايشيائی مطالعاتی انسٹیٹيوٹ اور روس كے اكیڈمی علوم كے شناخت انسان و قوم كے ميوزيم كی مشتركہ كوششوں سے یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
اس سيمينار میں عالم اسلام كا فلسفہ، سابقہ سوويت يونين میں اسلام، عالم اسلام میں عرفان، اسلامی معيشت كا عملی نمونہ، اسلامی معاشروں كی شناخت انسان، جنوبی ايشيا اور مشرقی وسطی میں اسلامی معاشروں كی سياسی زبان، اسلامی ممالك میں موجودہ سياسی زندگی میں اسلام اور اسلام میں فتوی جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
580946

نظرات بینندگان
captcha