"آذربائيجان میں دين اور حكومت كے درميان روابط" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

13:03 - May 19, 2010
خبر کا کوڈ: 1925125

"آذربائيجان میں دين اور حكومت كے درميان روابط" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: آذربائيجان كے شہر "مسالی" میں ۱۷ مئی كو "جمہوریہ آذربائيجان میں دين اور حكومت كے درميان روابط" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے az.apa كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مسالی گورنر ہاوس كے شعبہ انجمن سياسی وسماجی كے انچارج "سيف الدين عليوف" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ مسالی شہر كے گورنر ہاوس كی كوششوں اور اس شہر كی حكومتی كمیٹی اور دينی اداروں كی شركت اور ميونسپل كمیٹی كے نمائندوں، علماء اور اسلامی جمعيتوں كے نمائندوں كی شركت سے یہ سيمينار منعقد ہوا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مسالی شہر كے گورنر ہاوس كے سماجی امور كے مشير "نصير مختاری" نے اس سيمينار كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے جمہوریہ آذربائيجان كے آئين میں دينی عقائد كی آزادی اور حكومت كے توسط سے اس قانون كے نفاذ كی وضاحت كی ہے۔
581007
نظرات بینندگان
captcha