قطر میں "اسلامی دارالحكومت اور شہروں" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا آغاز

IQNA

14:54 - May 20, 2010
خبر کا کوڈ: 1925576

قطر میں "اسلامی دارالحكومت اور شہروں" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا آغاز

بين الاقوامی گروپ: قطر كے دارالحكومت دوحہ میں ۱۸ مئی كو "اسلامی دارالحكومت اور شہر" كے موضوع پر بارہویں بين الاقوامی سيمينار كا آغاز ہوا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بين الاقوامی روزنامہ "دارالحياۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قطر كے وزير اعظم "حمد بن جاسم بن جبرآل ثانی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اسلامی دارالحكومتوں اور شہروں كی تاريخ كے ايك اہم اور حساس مرحلے میں یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے كيونكہ اس وقت اسلامی دارالحكومتوں اور شہروں كے تشخص كا تحفظ ايك اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت دنيا میں مختلف قسم كے سياسی، اقتصادی، سماجی، ثقافتی، علمی، آبادانی اور ماحوليات كے ميدان میں بہت زيادہ تحولات كا مشاہدہ كر رہے ہیں جو اسلای ممالك كے شہروں كے حالات میں تاثير ركھتے ہیں۔
581553

نظرات بینندگان
captcha