امارات میں طلباء كے قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

امارات میں طلباء كے قرآنی مقابلوں كا انعقاد

13:08 - May 22, 2010
خبر کا کوڈ: 1926297
بين الاقوامی گروپ: :دبئی میں مقيم ہندوستانيوں كے اسلامی سنٹر" (DIIC) كی كوششوں سے ۲۲ مئی كو "دبئی" شہر میں پرائمری سكولوں كے طلباء كے لئے قرائت قرآن كريم كے آٹھویں مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "DIIC" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ متحدہ عرب امارات كے مختلف سكولوں كے طلباء نے ان مقابلوں میں حصہ ليا ہے اور یہ مقابلے دبئی كے محكمہ اوقاف اور مذہبی امور كی نگرانی میں منعقد ہو رہے ہیں۔
دبئی میں ہندوستانيوں كے اسلامی سنٹر كے بانی "عبدالرحمان" نے ان مقابلوں كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قرائت قرآن كريم كے ان مقابلوں كے ساتھ ساتھ "سماجی مشكلات اور ذرائع ابلاغ" كے موضوع پر ايك خصوصی مقابلہ بھی منعقد ہو رہا ہے اور ان مقابلوں میں حصہ لينے والے افراد اس مسئلے كے بارے میں اپنے نقطہ نظرات كی وضاحت كر سكتے ہیں۔
جن میں سے بہترين نقطہ نظر كو انعامات سے نوازا جائےگا۔
582616

نظرات بینندگان
captcha