بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "ic-el" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہےكہ برطانیہ كے اسلامی سنٹر اور اہل بيت(ع) ورلڈ اسمبلی كی كوششوں اور امام خمينی(رح) كی برسی كی مناسبت سے یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
اس سيمينار میں اسلامی انقلاب كے تجربات، خواتين اور اسلامی انقلاب،معاشرے كی قيادت، عدل واسلامی انقلاب كے لئے قربانياں اور امت اسلام جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
برطانیہ كے اسلامی سنٹر كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين "معزی"، "بلقيس دودانی"، "فاطمہ حسين"، "شيخ حميد وقار"، "امام احمد كاظم" اور "امام محمد عاصی" اس سيمينار میں تقارير كریں گے۔
582858