لبنان كی ايك نشست كے دوران قرآن كريم میں حضرت مريم(س) كے مقام ومنزلت كا جائزہ ليا گيا ہے

IQNA

لبنان كی ايك نشست كے دوران قرآن كريم میں حضرت مريم(س) كے مقام ومنزلت كا جائزہ ليا گيا ہے

14:21 - May 23, 2010
خبر کا کوڈ: 1927159
قرآنی سرگرمياں گروپ: لبنان كے شمالی علاقے "بٹرون" كی انجمن توسيع و ثقافت كی كوششوں سے ۲۱ مئی كو منعقدہ نشست كے دوران قرآن كريم میں حضرت مريم (س) كے مقام ومنزلت كا جائزہ ليا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق لبنان كے شمالی علاقے "بٹرون" كی انجمن توسيع وثقافت كی جانب سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں اسلام اور عيسائيت میں حضرت مريم(س) اور حضرت عيسی(ع) كے مقام ومنزلت كا جائزہ ليا گيا ہے۔
لبنان كے بہت بڑے راہب "بولس نعمان" بيروت كی شرعی عدالت كے حج شيخ "محمد النقری" لبنان كے سابقہ وزير "ابراہيم شمس الدين" اور "سيدہ اللويزہ" يونيورسٹی كے تعلقات عامہ كے انچارج "سہيل مطر" نے اس نشست میں شركت كی ہے۔
بيروت كی شرعی عدالت كے حج نے اس نشست میں خطاب كرتےہوئے كہا كہ اسلام اور قرآن كريم میں حضرت عيسی(ع) اور حضرت مريم(س) كا بہت بلند مقام بيان كيا گيا ہے اور قرآن كريم میں اس بات پر زور ديا گيا ہے اور حضرت مريم(س) نے وحی الہی كے ذريعے حضرت عيسی(ع) كو پيدا كيا ہے لہذا قرآن كريم حضرت مريم كو یہوديوں كی تہمتوں سے پاك ومنزا جانتا ہے۔
583140

نظرات بینندگان
captcha