پرتگال میں "يورپ كے مسلمان اور اسلام ہراسی" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

پرتگال میں "يورپ كے مسلمان اور اسلام ہراسی" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

14:20 - May 23, 2010
خبر کا کوڈ: 1927167
بين الاقوامی گروپ: پرتگال كے دارالحكومت لزبن میں ۲۸ مئی كو لزبن يونيورسٹی كے ہيومينیٹز انسٹیٹيوٹ كی كوششوں سے "يورپ كے مسلمان اور اسلام ہراسی" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے www.mel-net كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پرتگالی زبان مسلمانوں كی ريسرچ اكیڈمی اور برطانوی كونسل كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار كا مقصد يورپ بالخصوص پرتگال كے مسلمانوں كے موجودہ حالات اور اس براعظم میں اسلام ہراسی كے فروغ كے اسباب كا جائزہ لينا ہے۔
برطانوی كونسل كی ركن "فاطمہ دياس" پرتگالی زبان مسلمانوں كی ريسرچ اكیڈمی كے ركن "نينا كلارا ٹيسلر" لندن يونيورسٹی كے كنگز كالج كے پروفيسر "عبدالكريم وكيل" اور ديگر مسلمان اور غير مسلم دانشور اس سيمينار میں اسلام ہراسی كے فروغ سے شدت پسند گروپوں كے مقاصد اور اس قسم كی دھمكيوں كے مقابلے میں يورپی مسلمانوں كا كردار كے موضوعات پر تقارير كریں گے۔
583021

نظرات بینندگان
captcha