بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "Saudi Gazette" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے سيروسياحت اور آثار قديمہ كميشن (SCTA) كی كوششوں اور اس ملك كی ملك سعود يونيورسٹی، وزارت امور شہری اور دیہاتی، وزارت ہائر ايجوكيشن، وزارت ثقافت، اطلاعات اور وزارت اقتصاد كے تعاون سے "معماری كے ورثہ كی ترقی كے لئے اقتصادی توسيع، كے عنوان پر یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
عربی ممالك كے ۲۸ وزراء، بين الاقوامی آرگنائزيشنز كے ۱۰۰ سربراہ اور عربی ممالك كے ۳۴ محققين اورماہرين اس سيمينار میں شركت كرتے ہوئے خلاقيت، قديمی دیہاتی مقامات، اسلامی ممالك میں معماری كے موجودہ مقام ومنزلت كا جائزہ جيسے موضوعات پر ۱۶۵ مضامين پيش كر رہے ہیں۔
583053