تركی میں "قرآن كريم كی نظر میں خاندان" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

IQNA

تركی میں "قرآن كريم كی نظر میں خاندان" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

14:19 - May 24, 2010
خبر کا کوڈ: 1927818
بين الاقوامی گروپ: تركی كے صوبے "يوزگٹ" كے ادارہ مفتيوں كی كوششوں سے اس ملك كے شہر "سورگن" میں ۲۲ مئی كو خواتين سے مخصوص "قرآن كريم كی نظر میں خاندان" كے موضوع پر ايك نشست منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے haberciniz كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۲۰۱۰ء كا سال قرآن كريم كا سال قرار ديئے جانے كی مناسبت سے منعقد ہونے والی اس نشست میں سورگن شہر كے سينكڑوں مسلمان خواتين اور يونيورسٹی كے كچھ اساتذہ نے شركت كی ہے۔
تركی "ہیٹیٹ" يونيورسٹی كے فيكلٹی آف الہيات كے پروفيسر "سالم اوگوٹ" نے اس نشست كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اسلام میں خاندان كا بہت اہم مقام ہے اور مسلمان خاتون اس چھوٹے معاشرے كا اہم ركن شمار ہوتی ہے۔
583901

نظرات بینندگان
captcha