بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق پرشين گلف میں برطانوی يونيورسٹی "كلمنٹس" كے علاقائی انچارج اور كويتی محقق ڈاكٹر "علی العلی" حوزہ علمیہ كے استاد عراقی مترجم حجۃ الاسلام والمسلمين "سيد حسن مطر الھاشمی" اور ديگر شخصيات اس سيمينار میں تقارير كریں گی۔
اس نشست میں قرآنی مطالعات كے ميدان میں مستشرقين كی خدمات اور ضيانتوں كا جائزہ، مستشرقين كے يورپی زبانوں میں قرآن كريم كے ترجمہ كرنے كا مقصد، قرآنی علوم كے بارے میں تحقيق كرنے كے لئے مستشرقين كے رجحان كا سبب اور قرآن كريم كے بارے میں مستشرقين اور مغربی دانشوروں كی تفسير، حديث اور تاليفات كا جائزہ لينا جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جا رہی ہے۔
584023