بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فلسطين كی سركاری خبررساں ايجنسی "وفا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عكرمہ صبری نے اس كتاب میں معاشرے كی نظافت میں گزشتہ صديوں كے مسلمانوں كی معنوی توجہ اور اسلامی فتوحات كے دور میں متعدی اور اچھوتی بيماريوں كے خاتمے كے لئے ان كی كوششوں كے بارے میں مطالب تحرير كیے ہیں۔
انہوں نے اس كتاب میں قدرتی جڑی بوٹيوں كی حفاظت كو لوگوں كی شرعی ذمہ داری قرار ديتےہوئے لكھا ہے كہ مسلمان قائدين نے طول تاريخ میں ماحول كی حفاظت اور زرعی زمينوں كو آباد كرنے كے لئےپانی كی نہریں كھودنے كے لئےبہت زيادہ كوششیں كی ہیں۔
584866