بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سےنقل كيا ہے كہ امارات كی انجمن نجوم كی كوششوں اور اسلامی منصوبہ رصد ہلال كے تعاون سے یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
اس سيمينار میں اسلامی شريعت جيسے وقت اور شرعی حساب و كتاب كی تعيين میں نجوم كا استعمال، قبلہ كی تعيين اور قمری مہينوں كے چاند كا رصد، ہجری قمری كيلينڈر كی واقعيات، مشكلات اور اہداف كا جائزہ، تاريخ علم نجوم اسلامی اور اسلامی ممالك میں علم نجوم كی موجودہ صورتحال جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
585441