سویڈن كی يونيورسٹی كی جانب سے گستاخ رسول(ص) كارٹونسٹ كو دوبارہ دعوت

IQNA

سویڈن كی يونيورسٹی كی جانب سے گستاخ رسول(ص) كارٹونسٹ كو دوبارہ دعوت

14:02 - May 27, 2010
خبر کا کوڈ: 1929699
بين الاقوامی گروپ: مسلمانوں كی مخالفت كے باوجود سویڈن كی "اپسالا" يونيورسٹی نے اس يونيورسٹی میں خطاب كرنے كے لئے گستاخ رسول(ص) كارٹونسٹ كو دوبارہ دعوت دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "ايسوسی ایٹڈ پريس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۲۰۰۷ء كو اہانت آميز خاكے بنانے والے "لارس ويلكس" نے اس سے قبل ۱۱ مئی كو اس يونيورسٹی میں تقرير كی تھی جس پر بہت زيادہ طلباء بالخصوص مسلمان طلباء نے شديد اعتراض كيا تھا۔
ان مخالفتوں كے باوجود "اپسالا" يونيورسٹی نے اس يونيورسٹی میں آرٹ كے ميدانوں میں آزادی بيان كی محدوديت كے موضوع پر تقرير كرنے كے لئے ويلكس كو دوبارہ دعوت دی ہے۔
586140

نظرات بینندگان
captcha