قطر كے حفظ قرآن سنٹرز كے امتحان میں منتخب افراد كا تعارف

IQNA

قطر كے حفظ قرآن سنٹرز كے امتحان میں منتخب افراد كا تعارف

14:02 - May 27, 2010
خبر کا کوڈ: 1929707
بين الاقوامی گروپ: قطر كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كے شعبہ حفظ قرآن كريم نے ۲۰۱۰ء میں اس ملك میں حفظ قرآن سنٹرز كے امتحان میں كاميابی حاصل كرنے والے افراد كا اعلان كر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الرایۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۲۰۱۰ء كے اس امتحان میں ۴۸۲۶ طلباء نے شركت كی تھی اور ۴۰۰ كمیٹيوں نے اس قرآنی امتحان كی نگرانی كی تھی۔
قطر كے ادارہ اوقاف ومذہبی امور كے شعبہ قرآن كے سربراہ "ناصر بن يوسف السليطی" نے اس بارے میں كہا كہ اس امتحان میں شركت كرنے والے طلباء میں سے ۶۶۹ افراد ن نماياں پوزيشن حاصل كی ہے اور ۱۴۴۶ افراد نے پاس نمبر قبول كیے ہیں۔
586179

نظرات بینندگان
captcha