بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "روئٹرز العربیہ" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسكندریہ لائبريری كے انچارج "اسماعيل سراج الدين" نے اس سيمينار كی افتتاح تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس سيمينار كا انعقاد اسلامی ورثہ تاريخ اور محل پيدائش كا جائزہ لينے كے لئے ايك جديد قدم ہے اور یہ چيز اسلامی ورثہ كے بارے میں آگاہی كے اضافے كا باعث بنے گی۔
اسكندریہ لائبريری كے خطی نسخوں كے ميوزيم اور سنٹر كے انچارج "يوسف زہدان" نے بھی اس بارے میں كہا ہے كہ اس سيمينار كا مقصد مختلف علمی، فكری، ادبی اور آرٹ ميدانوں میں اسلامی ورثہ كی تاريخ اور اس كے محل پيدائش كا جائزہ لينا ہے۔
586051