عراق میں "نجف اشرف، عالم اسلام كا ثقافتی دارالحكومت" كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

IQNA

عراق میں "نجف اشرف، عالم اسلام كا ثقافتی دارالحكومت" كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

14:35 - May 30, 2010
خبر کا کوڈ: 1931332
علمی وثقافتی گروپ: نجف اشرف میں ۲۸ مئی كو" ۲۰۱۲ء میں نجف اشرف عالم اسلام كا ثقافتی دارالحكومت" كے عنوان سے ايك سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "اصوات العراق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ نجف اشرف كے وزير اعلی "عدنان الزرقی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ ۲۰۱۲ء میں نجف اشرف كے عالم اسلام كے ثقافتی دارالحكومت منتخب ہونے كی وجہ سے اس شہر میں بہت زيادہ آبادياتی منصوبوں كا آغاز ہو چكا ہے جن میں سے ثقافت و آرٹ پيلس تھیٹر ہال اور سيمينار ہال كی تعمير كا منصوبہ جاری ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ نجف اشرف میں مختلف پروگراموں كے لئے ميوزيم اور ہال بنائے جائیں گے اور نجف اشرف كے ثقافتی دارالحكومت منتخب ہونے كی مناسبت سے ايك سیٹلائٹ چينل اور ايك ریڈيو سيشن كا افتتاح ہو گا۔
587571

نظرات بینندگان
captcha