آيسسكو كے سيكرٹری جنرل نے اديان اور تہذيبوں كے درميان گفتگو كے فروغ كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

آيسسكو كے سيكرٹری جنرل نے اديان اور تہذيبوں كے درميان گفتگو كے فروغ كی ضرورت پر زور ديا ہے

14:34 - May 30, 2010
خبر کا کوڈ: 1931342
علمی وثقافتی گروپ: آيسسكو كے سيكرٹری جنرل عبدالعزيز عثمان تويجيری نے دنيا كے موجودہ حالات میں تمدنوں كے اتحاد اور اديان اور تہذيبوں كے درميان گفتگو كے فروغ كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے isesco سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيسسكو كے سيكرٹری جنرل نے ۲۸ مئی كو برازيل میں تمدنوں كے اتحاد كی تيسری اسمبلی میں اس بات كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ تمدنوں كے اتحاد كا پيغام دنيا میں نرمی اور بھائی چارے كا قيام اور انسانی سعادت كے حصول كے لئے تعاون كا فروغ ہے۔
تويجيری نے مزيد كہا كہ تمدنوں كے اتحاد كی اسمبلی فقط علمی اور ثقافتی ماہرين سے مربوط نہیں بلكہ صلح وامنيت قائم كرنے كے لئے ايجاد ہوئی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عالمی برادری كو اقوام متحدہ كے منشور كے مطابق تمدنوں كے درميان گفتگو كے اصولوں كو نافذ كرنے كے لئے اقدام كرنا چاہیے۔
578010

نظرات بینندگان
captcha