لندن كے اسلامی سنٹر میں سيرت پيغمبر اكرم(ص) كے موضوع پر نشست كا اہتمام

IQNA

لندن كے اسلامی سنٹر میں سيرت پيغمبر اكرم(ص) كے موضوع پر نشست كا اہتمام

11:59 - June 01, 2010
خبر کا کوڈ: 1932545
ثقافتی گروپ: لندن كے اسلامی سنٹر میں ۳۱ مئی كو پيغمبر اكرم(ص) كی سيرت طيبہ كے موضوع پر ايك نشست منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے forum.mpacuk سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے قاری "شيخ محمد لحيدان" كے تلاوت سے شروع ہونے والی اس نشست میں حضرت محمد(ص) كے حالات زندگی، زندگی كے مشكل دور میں پيغمبر اكرم(ص) كی تعليمات سے استفادہ اور پيغمبر اكرم(ص) كے حقوق جيسے موضوعات كا جائزہ ليا گيا ہے۔
آسٹريليا كے شيخ "ابوعدنان محمد" سعودی عرب كے شيخ "محمد لوحيدان" اور مصر كے "عبدالعالم علی" نے اس نشست سے خطاب كيا ہے۔
588625

نظرات بینندگان
captcha