بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے EKOAYRINTI كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انٹرنيشنل ينگ فورس كی كوششوں اور "اقتصادی اور سماجی تحقيقی سنٹر" (ESAM) كے تعاون سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں ۷۵ ممالك كے اسلامی اداروں كے جوان نمائندوں اور تركی كی بعض سياسی پارٹيوں كے قائدين نے شركت كی ہے۔
تركی كی پارٹی ملی گوروش كے قائد "نجم الدين اربكان" نے اس سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے اس پارٹی كی سرگرميوں اور مسئلہ فلسطين كے بارے میں تقرير كی ہے۔
انہوں نے كہا كہ اسلام كے بغير سعادت كا كوئی معنی ومفہوم نہیں ہے اور جب بھی لوگ اسلامی تعليمات سے دور ہوتے ہیں انسانيت جنگ و قتل وغارت میں مبتلا ہوتی ہے اور ميرا عقيدہ ہے كہ مسلمان، اخلاقيات پر مبنی دنيا قائم كر سكتے ہیں۔
انہوں نے آخر میں اسلامی ممالك پر شديد نكتہ چينی كرتے ہوئے كہا كہ میں بعض اسلامی ممالك پر تعجب كرتا ہوں كہ صیہونی حكومت كے مظالم كا مشاہدہ كرنے كے باوجود كوئی واضح اور ٹھوس موقف اختيار نہیں كرتے۔
589938