عراق كے اسلامی مطالعات كی علمی اسمبلی كے تيسرے اجتماع كا انعقاد

IQNA

12:18 - June 09, 2010
خبر کا کوڈ: 1936812

عراق كے اسلامی مطالعات كی علمی اسمبلی كے تيسرے اجتماع كا انعقاد

ثقافتی گروپ: عراق كے شہر "العمارہ" كی "الصفارين" مسجد میں ۷ جون كو اسلامی مطالعات كی علمی اسمبلی كا تيسرا اجتماع منعقد ہوا ہے جس میں اس ملك كے مسلمان محققين اور مبلغين نے شركت كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا' نے خبررساں ايجنسی "براثا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراق كے صوبے ميسان كے ہيومنزم تحقيقی مطالعاتی سنٹر كے انچارج "حيدر الربيعاوی" نے اس اجتماع میں خطاب كرتے ہوئے مسلمان شخص كی تربيت اور ناانصافی اور ظلم وستم كا مقابلہ كرنے میں مسلمان محققين اور مبلغين كے كردار كی ضرورت پر زور دياہے۔
نجف اشرف كے اسلامی مطالعات كے علمی سنٹر كے انچارج "عباس الانصاری" نے بھی اس اجتماع سے اپنے خطاب كی ابتداء میں حضرت فاطمہ(س) كی سيرت طيبہ اور ان كے سياسی اور علمی واضح كردار كی وضاحت كی ہے۔
593672

نظرات بینندگان
captcha