بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے time turk كے حوالے سے نقل كيا ہےكہ تين حصوں میں منعقد ہونے والے اس سيمينار كے شركاء نے "تركی زبان میں قرآن كريم كے ترجمےكی مشكلات"، "تركی زبان میں تفسير قرآن كريم كی مشكلات"، "ترجمہ قرآن، آيات الہی كو سمجھنے كا ذريعہ"، "قرآن كے ترجمہ میں كلمات كے انتخابات كی روش" اور "عثمانی دور حكومت میں ترجمہ قرآن كريم" جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی ہے۔
اس كے علاوہ تركی زبان كے بعض قرآنی ترجموں نے ترجمہ كی مشكلات اور مسائل كے بارے میں تقارير كرتے ہوئے حاضرين كو اپنے تجربات سے آگاہ كيا ہے۔
594229