بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے duscommunity سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مونٹگمری كے اسلامی سنٹر "دارالسلام" كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس ٹوور كا مقصد قرآن كريم اور اسلامی تعليمات كی تعليم كی غرض سے مناسب مواقع فراہم كرنا ہے۔
یہ قرآنی ٹوور سوموار، جمعرات اور جمعہ كو چھے ہفتے تك جاری رہے گا اور اس میں ۵ سے ۱۵ سال كے طلباء اور طالبات شركت كریں گے۔
اس تعليمی ٹوور كے دوران طلباء و طالبات كے لئے قرآنی تعليم، اسلامی مطالعاتی، ورزشتی اور علمی سيروسياحت كےموضوعات پر كلاسیں منعقد كی جائیں گی۔
596414