امارات میں "واحۃ القرآن الكريم" نامی قرآنی منصوبے كا اختتام

IQNA

13:06 - June 16, 2010
خبر کا کوڈ: 1941076

امارات میں "واحۃ القرآن الكريم" نامی قرآنی منصوبے كا اختتام

قرآنی سرگرمياں گروپ: امارات كے شہر دبئی كی انجمن "النھضۃ النسائیۃ" میں ۱۳ جون كو "واحۃ القرآن الكريم" نامی دينی اور قرآنی منصوبہ اختتام پذير ہوا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دبئی میں انجمن "النھضۃ النسائیہ" كی سربراہ "امينۃ بنت حميد الطاير" انجمن كی انچارج "فاطمہ الفلاسی" اور اس انجمن كی اداری كونسل كی ركن "فاطمہ احمد الموسی" نے اس منصوبے كی اختتامی تقريب میں شركت كی ہے۔
انجمن "النھضہ النسائیہ" سے وابستہ دينی وثقافتی سنٹر كی انچارج "نورہ محمد الاشرم" نے اس منصوبے كے مقاصد كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس قرآنی منصوبے نے امارات كی حفاظ قرآنی محققہ خواتين كو اپنی طرف جلب كيا ہے۔
597934

نظرات بینندگان
captcha