كتاب "الحریۃ فی المنطق القرآنی" كی اشاعت

IQNA

كتاب "الحریۃ فی المنطق القرآنی" كی اشاعت

13:29 - June 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1941492
ثقافتی گروپ: لبنان كے "دارالولاء" پبليكشنز كی كوششوں سے كتاب "الحریۃ فی المنطق القرآنی" زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قرآنی خبررساں ايجنسی "مزن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی شيعہ دانشور اور سعودی عرب كے شہر "سیہات" كی "حمزہ بن عبدالمطلب" مسجد كے خطيب حجۃ الاسلام والمسلمين "سيد حسن النمر" نے اس كتاب كو تحرير كيا ہے۔
مولف نے اس كتاب میں قرآن كريم كی نظر میں آزادی كے بارے میں اسلام كے موقف كی وضاحت كی ہے۔
سيد حسن النمر نے لكھا ہے كہ خداوند متعال نے انسان كو آزاد خلق فرمايا ہے اور آسمانی اديان كی رسالت بھی انسانی آزادی كے منافی نہیں ہے بلكہ انبيائے الہی نے عدل وانصاف كے قيام اور ظلم وستم كے خلاف جدوجہد كرنے كی صورت میں آزادی كی ثقافت كی ترويج كی كوششیں كی ہیں۔
598878

نظرات بینندگان
captcha